Tawaf
Regarding murtad family member
Girl’s name meaning and opinion
Is it ok to work as a librarian in a...
Ramadhan/Eid by calculation
Money to Zakaat eligible person...
Assalam alikom I'm Mohammad A Niyemy
Can a muslim woman study at...
Follow up on istikhara dream results
Results of istikhara dream
Assalamualaikum,
Is there any difference between Ishraq and Duha? After the sunrise some people wait 10 minutes some 20 minutes, how long you have to wait after sunrise? And the reward of Hajj and Umrah, what does that reward mean?
الجواب وباللہ التوفیق
( و ) ندب ( أربع فصاعدا في الضحى ) على الصحيح من بعد الطلوع إلى الزوال ووقتها المختار بعد ربع النهار .(رد المحتارباب الوتر والنوافل)
واللہ اعلم بالصواب
السلام علیکم
کیا اشراق اور ضحیٰ نماز میں کوئی فرق ہے؟اشراق پڑھنے کے لیے کچھ لوگ سورج نکلنے کے بعد ۱۰ منٹ انتظار کرتے ہیں اور کچھ ۲۰ منٹ ہمیں سورج نکلنے کے بعد کتنی دیر انتظار کرنا چاہیئے ،اس پر حج اور عمرے کا ثواب ملنے کا کیا مطلب ہے؟
الجواب وباللہ التوفیق
(۱)اشراق کی نماز وہ ہے جوکہ طلوع آفتاب کے بعد ادا کی جاتی ہے جب کہ آفتاب میں اتنی تیزی آجائے کہ کچھ دیر اس پر نظر جمانا مشکل ہو۔
(2)جب سورج خوب زیادہ اونچا ہوجائے اوردھوپ تیز ہوجائے جس کا وقت ربع النہار یعنی دس گیا رہ بجے بیان کیا جاتا ہےتو اس وقت دو رکعت یا چار رکعت پڑھنا صلوة الضحی ہے جس کی فضیلت بھی حدیث سے ثابت ہے۔البتہ بعض علماء نے دونوں کو صلاۃ الضحی کہا ہے۔طلوع آفتاب کے بعد نماز پڑھنا شراق ہے،اور بعد زوال سے کچھ پہلے نمازچاشت کہلاتی ہے۔
(3)اشراق کی نماز کے لئے طلوع شمس کے ۱۵ سے ۲۰ منٹ کا انتظار کرنا چاہیے۔اور چاشت کی نمازکا وقت اگرچہ اشراق کے وقت سے شروع ہوجاتا ہے لیکن بہتر یہ ہے کہ ربع النہار کے بعد یعنی طلوع اور زوال کے ٹھیک بیچ اس کو ادا کیا جائے
(4)اس حدیث کے تحت شارحین نے جو مطالب بیان فرمائے ہیں ان میں سے ایک مطلب یہ ہے کہ ایک ہے حج و عمرہ کا اصل ثواب جو کہ مقرر اور متعین ہے اور ایک ہے زائد اور انعامی ثواب، لہذا مذکورہ عمل پر جو جو حج و عمرہ کا ثواب ہے وہ حقیقی طور پر حج و عمرہ کرنے والے کے اصل ثواب کے برابرا توہوگا،لیکن اگر کوئی حقیقۃ حج یا عمرہ کرتا ہے تو اس کو حج اور عمرہ کے ساتھ جو انعامی ثواب دیاجاتاہے اس کے برابر نہ ہوگا۔
دوسرا مطلب یہ بھی ہے کہ فجر اور اشراق کے ثواب میں وہی نسبت ہے جو نسبت کہ حج و عمرہ کے ثواب میں ہے۔
( و ) ندب ( أربع فصاعدا في الضحى ) على الصحيح من بعد الطلوع إلى الزوال ووقتها المختار بعد ربع النهار .(رد المحتارباب الوتر والنوافل)
واللہ اعلم بالصواب