Tawaf
Regarding murtad family member
Girl’s name meaning and opinion
Is it ok to work as a librarian in a...
Ramadhan/Eid by calculation
Money to Zakaat eligible person...
Assalam alikom I'm Mohammad A Niyemy
Can a muslim woman study at...
Follow up on istikhara dream results
Results of istikhara dream
Assalaamualaikum,
What is the different between zakat and zakat ul-fitr?
الجواب وباللہ التوفیق
There is a difference between the two in several ways some of which are mentioned below:
واللہ اعلم بالصواب
السلام علیکم
زکوۃ اور زکوۃ الفطر میں کیا فرق ہے؟
الجواب وباللہ التوفیق
دونوں میں کئی اعتبار سے فرق ہے جن میں سے چند کو
بیان کیا جاتا ہے؛
زکوۃ کی فرضیت قرآن مجید سے ثابت ہے اور صدقۃ الفطر کا وجوب احادیث شریفہ سے۔
زکوۃ میں مال نامی ہونا شرط ہے جبکہ صدقۃ الفطر میں شرط نہیں،بلکہ ضرورت سے زائد ہر طرح کے مال کو قیمت میں جوڑ کر اگر وہ نصاب کو پہنچ جائے تو اس میں صدقۃ الفطر واجب ہے۔
زکوۃ میں مال پر سال گزرنا شرط ہے جبکہ صدقۃ الفطر میں نہیں،زکاۃ اپنی جانب سے نکالنا واجب ہے جبکہ صدقۃ الفطر اپنی نابالغ اولاد کی طرف سے بھی نکالنا واجب ہے وغیرہ {کذا فی کتب الفقہ}۔
زکوۃصرف صاحب نصاب شخص پر واجب ہوتی ہے اور صدقۃ الفطر صاحب نصاب پر خود اس کا اور اس کی نابالغ اولاد کا جن کا خرچ اس کے ذمہ ضروری ہے ان کا بھی واجب ہوتا ہے۔
زکوۃ کی مقدار ڈھائی فیصد یعنی کل مال کا چالیسواں حصہ ہے،اور صدقۃ الفطر کی مقدار ایک کلو پانچ سو پچھتر گرام گیہوں یا اس کی قیمت ہے ۔
اور پھرکھجور اور کشمش کے اعتبار سےاس کی مقدار بھی الگ ہے۔
زکوۃ کا تعلق مال سے ہوتا ہے،اور صدقۃ الفطر کا تعلق ذات یعنی افراد سے ہوتا ہے۔
زکوۃ بالغ اور عاقل ہر واجب ہوتی ہے۔اور صدقۃ الفطر نابالغ اور مجنون پر بھی واجب ہوتا ہے۔وغیرہ۔
واللہ اعلم بالصواب