Tawaf
Regarding murtad family member
Girl’s name meaning and opinion
Is it ok to work as a librarian in a...
Ramadhan/Eid by calculation
Money to Zakaat eligible person...
Assalam alikom I'm Mohammad A Niyemy
Can a muslim woman study at...
Follow up on istikhara dream results
Results of istikhara dream
Can my daughter marry a Burhani Shia? I am a follower of the sunni Muslim faith, please answer my question in detail with refrence to Quran Hadith and other books.
Thanks
الجواب وباللہ التوفیق
The group of people mentioned in the question are a branch of the Ismailiyah sect and they believe that Burhan-ud-Din Ibn-e-Tahir Saif-ud-Din as the 52nd da’ee. Their beliefs are well documented and can be found in different books. Some of those beliefs are mentioned below:
In addition to the above-stated beliefs, there are several other beliefs like these, the details of which can be found in the following books:
The ulamh kiram have written in several books that a sunni’s Nikah cannot take place with a person who holds the beliefs mentioned above.
واللہ اعلم بالصواب
کیا میری بیٹی اک برہانی شیعہ سے شادی کر سکتی ہے؟ میں ایک سنی مسلمان ہوں ، براہ کرم میرے سوال کا تفصیلی جواب قرآن، حدیث اور دیگر کتابوں سے مرحمت فرمائیے۔
الجواب وباللہ التوفیق
سوال میں مذکور لوگ فرقہ اسمعیلیہ کی شاخ ہیں اور وہ لوگ برہان الدین ابن طاھر سیف الدین کو ۵۲ ویں داعی مانتے ہیں ان کے عقائد کتابوں میں تفصیل سے پائے جاتے ہیں، چند یہاں ذکر کئے جاتے ہیں:
(۱)تین ہی نمازوں کے قائل ہیں۔
(۲)نمازِ جمعہ کا انکار کرتے ہیں۔
(۳)امام طیب کی نسل میں امامت کا سلسلہ مانتے ہیں اور کہتے ہیں کہ اگرچہ امام طیب غائب ہیں، مگر وہ داعیوں کو ہدایت دیتے رہتے ہیں۔
(۴)نیز اپنےائمہ کے بارے میں کہتے ہیں کہ ان کا درجہ رسول اللہ کے برابر اور دوسرےنبیوں سے بالاتر ہے۔
(۵)اپنے اماموں کے لئے حلت وحرمت کا اختیار مانتے ہیں۔
(۶)شریعت میں ترمیم و تنسیخ کا اختیار مانتے ہیں۔
(۷)ان پروحی کا نزول مانتے ہیں۔
(۸)ان کو معصوم اور گناہ کے قصدو ارادہ سے پاک قرار دیتے ہیں۔
(۹)اپنے امام کومذہبی اور سیاسی دونوں حکومتوں کا مالک سمجھتے ہیں،اور زمین کے ہرحصے پر اس کا اختیار مانتے ہیں،اوراس کے فیصلے کو آخری فیصلہ قرار دیتے ہیں۔
(۱۰) سود کو جائز قرار دیتے ہیں۔
(۱۱) ان کی مسجد، جماعت خانہ اور قبرستان سب مسلمانوں سے الگ ہوتےہیں۔ (ماخوذ: صراطِ مستقیم:۷۹ تا ۸۱۔ادیان باطلہ۔ نجم الفتاویٰ۔فتوی جامعہ علوم اسلامیہ علامہ بنوری ٹاؤن کراچی)
(۱۲)امام حاضر کوعالم الغیب والشہادۃ کہتےہیں۔
(۱۳)امام حاضر میں اﷲ تعالی کےنور کےحلول کے قائل ہیں۔
(۱۴)یہ لوگ نماز ،روزہ ،حج اور زکوۃ کی ضرورت سے انکار کرتے ہیں۔
(۱۵) پانچ وقت نماز کے مقابلہ میں تین وقت کی دعا کافی سمجھتے ہیں۔
(۱۶)وضو کو غیر ضروری قرار دیتے ہیں اور دل سے وضو کے قائل ہیں۔
(۱۷)بیت اللہ کی طرف رخ کو ضروری قرار نہیں دیتے بلکہ جدھر چاہے رخ کرکے نماز پڑھنے کے قائل ہیں۔
(۱۸)روزہ کے منکر ہیں اور کہتے ہیں کہ اصل روزہ توآنکھ کان اور ناک کا ہوتا ہے،اور کھانے پینے سے روزہ نہیں ٹوٹتا ہے۔(مختصر از ادیان باطلہ صفحہ:۸۱)
مذکورہ عقائد اور اس طرح کے بہت سے عقائد ہیں جن کی تفصیل ان کتابوں میں دیکھی جا سکتی ہے:
اس لئےعلماء کرام نے لکھا ہے کہ اس طرح کے عقیدے رکھنے والوں کے ساتھ سنیوں کا نکاح نہیں ہو سکتا۔
فقط واللہ اعلم بالصواب