Tawaf
Regarding murtad family member
Girl’s name meaning and opinion
Is it ok to work as a librarian in a...
Ramadhan/Eid by calculation
Money to Zakaat eligible person...
Assalam alikom I'm Mohammad A Niyemy
Can a muslim woman study at...
Follow up on istikhara dream results
Results of istikhara dream
Assalamualaikum,
I have a few questions listed below:
Is the wife’s Hajj Fard on the husband? If he doesn’t take her to Hajj will he be a sinner?
If the husband takes his wife to Hajj but then afterward says that it was not Fard for him to take her and also says that uptill the time of that Hajj she was belittling him in front of people, what should be done?
If the husband only has money for his Hajj and not for the wife’s Hajj, but the wife doesn’t let him go stating that his Hajj will not be accepted if he doesn’t take his wife along, please comment.
What is the meaning of Naan, Nafqah and Saknah? Does it mean providing these according to the husband’s living standard, or society’s living standard, or according to wife’s standard?
If the husband does not want to live here anymore and goes back to his country, should the wife go with him or can she stay here at her will?
Jazakallah Khair
الجواب وباللہ التوفیق
واللہ اعلم بالصواب
متفرق سوالات
۱)کیا بیوی کو حج کرانا خاوند پر فرض ہے؟ اگر وہ اسے حج پر نہ لے جائے تو کیا وہ گناہگار ہوگا؟
۲)اگر خاوند اپنی بیوی کو حج پر لے جاتا ہے لیکن اس کے بعد کہتا ہے کہ اس پر اسے لے جانا فرض نہیں تھا اور یہ بھی کہتا ہے کہ حج پر لے جانے تک بیوی اس کی لوگوں کے سامنے تحقیر کررہی تھی، اس صورت میں کیا کرنا چاہئے؟
۳) اگر خاوند کے پاس صرف اپنے حج کے پیسے ہیں اور بیوی کے حج کے لیے پیسے نہیں ہیں لیکن بیوی اسے یہ کہہ کر جانے نہیں دیتی کہ خاوند کا حج قبول نہیں ہوگا اگر وہ اپنی بیوی کو ساتھ نہیں لے جائے گا، برائے مہربانی اس کے بارے میں بتائیے۔
۴)نان، نفقہ، اور سکنہ کا مطلب بتائیے؟ کیا ان کا مطلب خاوند کے معیار کے مطابق مہیا کرنا ہے یا معاشرے کے معیار کے مطابق، یا بیوی کے معیار کے مطابق؟
۵)اگر خاوند امریکہ میں اور رہنا نہیں چاہتا اور اپنے ملک واپس جانا چاہتا ہے، کیا بیوی کو اس کے ساتھ جانا چاہئے یا وہ اپنی مرضی سے یہیں رہ سکتی ہے ؟
جزاک اللہ خیر
الجوا ب وباللہ التو فیق:
{۱} بیوی کو حج کرانا خاوند پر فرض نہیں ہے،اگر بیوی کے پاس اپنا اور اپنے محرم کا سفر حج کے لئے جانے کا انتظام ہو اور شوہر اس موقع پر رکاوٹ بن رہاہو تو تب گنہگار ہوگا۔(۲) یہ بڑی سعادت اور خوشی کی بات ہے،اس کابارگاہ الٰہ میں شکرانہ ادا کرنا چاہیے،چہ جائیکہ اس بارے میں جھگڑا کیاجائے،ایک دوسری کی تحقیر کی جائے اور احسان جتایاجائے،ایک دوسرے سے معافی تلافی کرکے اس سعادت کے قبول ہونے کی اللہ سے دعاکریں،اور اس لایعنی اور فضول بحث ومباحثہ سے پرہیز کریں۔(۳)خاوند کے پاس صرف اپنے حج کے پیسے ہوں تو وہ تنہا حج کرسکتا ہے بیوی کو حج پر نہ لے جانے سے حج قبول نہ ہو گا ،یہ کہنا غلط ہے(۴)بیوی کے نفقہ میں تین چیزیں شامل ہیں کھانا ،کپڑے،اور رہائش کا نظم ،اس میں وسعت کے اعتبار سے شوہر کو معیار بنایا جائے گا یا بیوی کو تو اس بارے میں فتویٰ اس پر ہے کہ دونوں کی حالت کا اعتبار کیا جائے گا یعنی اگر دونوں امیر ہیں تو امیروں والا کھانا، کپڑے اور رہائش فراہم کرنا ہوں گی اور اگر دونوں غریب ہیں تو غریبوں والی لیکن اگر ایک امیر اور ایک غریب ہو تو دونوں کا لحاظ رکھتےہوئے متوسط قسم کا نفقہ واجب ہوگا لہٰذا اگر مرد امیر اور عورت غریب ہو تو مرد پر اپنے جیسا کھانا کھلانا واجب نہ ہوگا بلکہ متوسط کھانا عورت کو کھلائے گا نہ امیروں والا نہ غریبوں والا ،البتہ بہتر اس صورت میں یہ ہے کہ جو خود کھارہا ہے، پہن رہا ہے ویسا ہی انتظام بیوی کے لئے بھی کردے اور اسی طرح اگر مرد غریب اور عورت امیر ہو تو مرد پر متوسط قسم کا کھانا، کپڑے اور رہائش فراہم کرنا ضروری ہوگا جو اگرچہ شوہر کی وسعت سے زیادہ ہوگا لیکن کشادگی آنے تک زائد پیسے شوہر کے ذمے قرض ہوتے رہیں گے {۵}بیوی کو وہاں رہنا ہے جہاں خاوند اس کے لئے قیام کا انتظام کرے۔
واللہ اعلم بالصواب