Tawaf
Regarding murtad family member
Girl’s name meaning and opinion
Is it ok to work as a librarian in a...
Ramadhan/Eid by calculation
Money to Zakaat eligible person...
Assalam alikom I'm Mohammad A Niyemy
Can a muslim woman study at...
Follow up on istikhara dream results
Results of istikhara dream
Assalamualikum,
I want to ask if I wash a tiled floor by pouring water on the wet impurity, is the water standing on the floor considered impure?
Moreover, if after pouring water, I shower and after showering, water reaches outside the bathroom, is that water considered impure as it is shower water mixed with the water with which impurity was washed?
What if some water goes down the drain? Is the rest of the water then considered pure?
الجواب وباللہ التوفیق
واللہ اعلم بالصواب
السلام علیکم
میں معلوم کرنا چاہتا ہوں کہ اگر میں ٹائلوں کے فرش پر گیلی ناپاکی کو دھونے کے لیے پانی ڈالوں تو کیا فرش پر کھڑا پانی ناپاک ہوگا؟
اگر پانی ڈالنے کے بعد میں غسل کروں اور غسل کا پانی غسل خانے سے باہر چلا جائے تو کیا وہ پانی ناپاک سمجھا جائے گا کیونکہ یہ غسل کا پانی اس پانی سے مل گیا ہے جس سے ناپاکی کو دھویا گیا؟
اگر پانی نالی سے نیچے چلا جائے تو کیا ہوگا؟ تو کیا باقی پانی پاک سمجھا جائےگا؟
الجواب وباللہ التوفیق
(۱)ٹائلوں کے فرش پر گیلی ناپاکی دھوئی جائے تو فرش پر کھڑا پانی اس ناپاکی سے ملنے کی وجہ سے ناپاک ہوجائے گا ۔(۲) ہاں غسل کا پانی ناپاک پانی سے ملنے کی وجہ سے نا پاک ہو جائے گا۔
(۳)ناپاک پانی اور غسل کے پانی کو اتنا بہانا چاہیےکہ جس سے ناپاکی اور ناپاک پانی کے چلے جانے کا ظن غالب ہوجائے تو وہ پاک ہوجائے گا۔
لیکن یہ یاد رکھنا چاہیےکہ اگر غسل کی جگہ ناپاکی وغیرہ ہوتو اولا اس کو دھوکر صاف کرنا چاہیے،پھر اس میں وضو یا غسل کرنا چاہیے۔
والنجاسۃ ضربان مر ئیۃ وغیر مرئیۃ فما کان منھا مر ئیا فطھارتھا بزوال عینھا الخ وما لیس بمرئی فطھارتہ ان یغسل حتی یغلب علی ظن الغاسل انہ قد طھر الخ (ہدایہ باب الا نجاس ج۱ ص ۷۴)
واللہ اعلم بالصواب