Tawaf
Regarding murtad family member
Girl’s name meaning and opinion
Is it ok to work as a librarian in a...
Ramadhan/Eid by calculation
Money to Zakaat eligible person...
Assalam alikom I'm Mohammad A Niyemy
Can a muslim woman study at...
Follow up on istikhara dream results
Results of istikhara dream
Assalamualaikum Warahmatullah Mawlana
Can you please provide a list of individuals who Zakat can be given to and the ones it should not be given to? Can we spend Zakat money for drilling borewells in areas with drought or in helping poor girls get married?
Jazak Allah Khair
الجواب و باللہ التوفیق
Assalamualaikum Warahmatullah Wabarakatuh
فقط واللہ اعلم بالصواب
السلام علیکم مولانا صاحب
کیا آپ یہ بتا سکتے ہیں کہ وہ کون سے لوگ یا لوگوں کی جماعت ہے جن پر زکوۃ لینا اور جن کو زکوۃ دینا جائز ہے؟ ایسے ہی وہ کون سے لوگ ہیں جن کو زکوۃ نہیں دی جا سکتی؟ کیا زکوۃ کے پیسے سے ایسے علاقوں میں کنویں کھدوائے جا سکتے ہیں جہاں پانی کی قلت ہو؟ کیا زکوۃ کے پیسے سے غریب لڑکیوں وغیرہ کی شادی کروائی جا سکتی ہے؟
الجواب و باللہ التوفیق
السلام علیکم ورحمۃ اللہ وبرکاتہ
الف:قرآن کریم میں کل آٹھ مصارف کا ذکر کیا گیا ہے، زکوۃ کا انہی مصارف میں سے کسی ایک یا چند میں خرچ کرنا ضروری ہے۔ حنفیہ کے پاس ان آٹھ میں سے دو مصارف کا موجودہ زمانے میں وجود نہیں۔ اس طرح کل چھ مصارف رہ گئے اور وہ یہ ہیں:
فقیر: جو بالکل نادار ہو
مسکین: جس کے پاس سامان ضرورت کا کچھ حصہ موجود ہو، پورا نہ ہو
عاملین: جن کو زکوۃ وغیرہ کی وصولی کے لئے مقرر کیا گیا ہو
مقروض: یعنی ایسا شخص جو صاحب نصاب ہو لیکن اس پر لوگوں کے اتنے قرض ہوں کہ ان کو ادا کرے تو صاحب نصاب باقی نہ رہے
فی سبیل اللہ: اس سے بالخصوص وہ حاجت مند مراد ہیں جو دینی تعلیم کے حصول یا دین کو پھیلانے کی جدوجہد میں لگے ہوئے ہیں
مسافرین: یعنی ایسے لوگ جو اصلاً تو زکوۃ کے حقدار نہ ہوں لیکن سفر کی حالت میں ضرورت مند ہو گئے ہوں، ایسے مسافرین کو بقدر ضرورت زکوہ دینا جائز ہے
ب:غیر مسلم کو زکوۃ نہیں دی جا سکتی۔ سید حضرات کو بھی زکوۃ دینا صحیح نہیں۔ والدین، دادا، دادی، نانا، نانی، اولاد اور ان کا سلسلہ اولاد ،بیوی، شوہر کو زکوۃ دینا جائز نہیں۔ اور جو شخص بنیادی ضروریات کے علاوہ زمین، کھیت، زائد مکان، غیر استعمالی کپڑے وغیرہ اتنی چیزوں کا مالک ہو جن کی قیمت ساڑھے باون تولہ چاندی کو پہونچ جاتی ہو، ایسے شخص کو زکوۃ دینا جائز نہیں
ج:زکوۃ کی رقم سے کنویں کھدوانا جائز نہیں
د:ہاں، غریب لڑکیوں کی شادی کے لئے زکوۃ کی رقم دی جا سکتی ہے۔ لیکن اس مقصد کے لئے زکوۃ دیتے ہوئے اس بات کا خیال ضرور رکھا جائے کہ جس کو رقم دی جا رہی ہے وہ صاحب نصاب نہ ہو، کیونکہ بعض دفعہ خود، بچیوں کے کی ملکیت میں شادی کے عنوان سے رقم جمع کی جاتی ہے، جس کی بنا پر وہ صاحب نصاب ہو جاتی ہیں۔کہیں ایسا نہ ہو کہ زکوۃ بے مصرف خرچ ہو جائے۔
فقط واللہ اعلم بالصواب